ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امریکی کمپنی ’6فلیگز‘کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی اجازت

امریکی کمپنی ’6فلیگز‘کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی اجازت

Mon, 20 Jun 2016 17:54:33  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،20جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ امریکا کے دوران تفریح فراہم کرنے والی معروف امریکی کمپنی 6فلیگزکے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے نتیجے میں کمپنی کو مملکت میں کام کرنے کی اجازت مل گئی۔ادھر 6فلیگزگروپ کے چیف ایگزیکٹو جان ڈوفے کا کہنا ہے کہ ’ہمارے گروپ کو سعودی عرب میں داخلے کا موقع ملنا قابل افتخار ہے۔ سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو تفریح کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے جو حکمت عملی اپنائی ہے وہ سکس فلیگز گروپ کے پاس موجود تفریحی ذرائع سے میل رکھتی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سعودی شہریوں کی توقعات کے مطابق تفریح فراہم کرسکتے ہیں۔ ہم مزید تفریحی خدمات اور وافر آپشنز کی فراہمی کے حوالے سے ان کے ملک کے ویژن میں شریک ہوں گے۔‘امریکی گروپ 6 فلیگز کو دنیا بھر میں تفریحی پارکوں کا سب سے بڑا گروپ شمار کیا جاتا ہے۔ شمالی امریکا میں اس کے مقامات کی تعداد 18 ہے۔ ان میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور فیملیز کے لیے تفریحی مراکز شامل ہیں۔ سال 2014 کے دوران ان مقامات کا دورہ کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد تقریبا 2.5 کروڑٰ رہی۔


Share: